۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تعارف و خدمات پر اجمالی نظر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

………(تاریخ تأسیس1991ء)………
گزشتہ 22 سال سے بحمدہٖ تعالیٰ پاکستان اور دوسرے ممالک میں قرآن کریم کی تعلیم اور اشاعتِ دین میں مصروف عمل ہے جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے سینکڑوں تشنگانِ علم اپنی پیاس بجھا کر پورے ملک میں دینِ اسلام اور قرآن کریم کی خدمت میں مصروف ہیں۔
شعبہ جات
1)۔شعبہ ناظرہ: اس شعبہ میں مسلمان بچوں اور بچیوں کو ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے نیز ختم قرآن کے بعد آخری پارہ حفظ کروانے کے ساتھ ساتھ مسنون دُعائیں بھی حفظ کروائی جاتی ہیں۔ اس وقت پڑھنے والی طالبات 12 ہیں۔
2)۔شعبہ حفظ: اس شعبہ میں نہایت محنت اور یکسوئی کے ساتھ طالبات کو تحفیظ القرآن الکریم کی تعلیم دی جاتی ہے اور ہر سال وفاق المدارس العربیہ سے باقاعدہ امتحان دلوایا جاتا ہے۔ اس وقت پڑھنے والی طالبات 6 ہیں۔
3)۔شعبہ صالحات: اس شعبہ میں جوان اور بوڑھے مرد و خواتین کو ناظرہ قرآن کریم کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم اور ترجمہ و تفسیر پڑھایا جاتا ہے۔
4)۔شعبہ شارٹ کورسز: اس شعبہ میں عوام الناس کو مختلف کورسز کے ذریعہ دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ ان کورسز میں درج ذیل کورسز شامل ہیں جو ہر سال پابندی سے منعقد ہو رہے ہیں۔ الحمدللہ! مختلف دینی کورسز میں مستفید ہونے والے شرکاء (مرد و خواتین) کی کُل تعداد 1612 ہے۔ تفصیل درج ذیل ہے:
٭…ماہِ محرم الحرام کے فضائل و مسائل (طلباء:180)
٭…فہمِ میراث کورس (طلباء:12)
٭… قرآن و سنّت کورس (طلباء:204، طالبات:120)
٭…احکامِ میّت کورس (طلباء:125، طالبات:70)
٭…احکامِ رَجب و شعبان کورس (طلباء:60، طالبات:35)
٭…استقبالِ رَمَضان کورس (طلباء:214، طالبات:90)
٭…ختمِ نبوت کورس (طلباء:175)
٭…عشرۂ ذُوالحجہ اور قربانی کے فضائل و مسائل کورس (طلباء:95، طالبات:45)
٭…آئیے دین سیکھیے (طلباء:72)
٭…تزکیۂ نفس کی ضرورت و اہمیت (طلباء:60)
٭…شرعی لباس اور پردہ کی اہمیت (طلباء:55)
٭…آئیے دین سیکھیے (طلباء:72)
٭…تزکیۂ نفس کی ضرورت و اہمیت (طلباء:60)
٭…شرعی لباس اور پردہ کی اہمیت (طلباء:55)
5)۔شعبہ 2 سالہ ترجمہ و تفسیر کورس (مختصر عالم کورس): اس شعبہ میں مغرب کے بعد تین گھنٹے سکول و کالج کے طلباء و طالبات او ر کاروباری حضرات کو 2سال کے مختصر عرصہ میں ترجمہ، تفسیر ، حدیث، فقہ، تجوید، قرأت جیسے اہم ترین اسلامی علوم و معارف سے باور کروا کر وفاق المدارس العربیہ سے باقاعدہ امتحان دلوایا جاتا ہے۔ اس کورس سے فارغ ہونے والوں کی تعداد (20) ہے۔
6)۔شعبہ دارُالافتاء: اس شعبہ میں شرعی مسائل کا حل تحریری اور زبانی بتلایا جاتا ہے۔
7)۔شعبہ تصنیف و تالیف: اس شعبہ میں عامۃ النّاس کی دینی شعور کی آگاہی کے لیے اہم موضوعات پر مختلف کتابچے و پمفلٹ شائع کروا کر مختلف تقسیم کیے جاتے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭…رَمَضان المبارک کے فضائل و مسائل
٭…رَمَضان اَسکور کارڈ
٭…زکوٰۃ کی اَدائیگی کے لیے مددگار فارم
٭…شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیجئے
٭…شیزان و دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری؟
٭…عشرۂ ذُوالحجہ اور قربانی کے فضائل و مسائل
٭…قربانی کی اَدائیگی کے لیے مددگار فارم
٭…ماہِ محرم الحرام کے فضائل و مسائل
٭…طہارت کا اسلامی طریقہ
8)۔شعبہ آن لائن کورسز: اس شعبہ میں اندرون و بیرون ملک مسلمان بچوں، بچیوں کو ناظرہ قرآن مجید، ترجمہ، تفسیر وغیرہ سے متعلق مختلف شارٹ کورسز کروائے جاتے ہیں۔
9)۔شعبہ لائبریری: اس شعبہ میں ہر موضوع سے متعلق مستند تقریباً ایک ہزار کا ذخیرہ موجود ہے جن سے ہر عام و خاص کو استفادہ کی سہولت حاصل ہے۔
10)۔شعبہ دعوت و تبلیغ: اس شعبہ کے تحت طلباء و طالبات کی 24گھنٹے روزمرہ کی تبلیغی جماعتیں روانہ کی جاتی ہیں، نیز اکابرین و مدارس کی زیارت کے لیے طلباء و طالبات کو تبلیغی و مطالعاتی دورے بھی کروائے جاتے ہیں۔